شیخ رشید کی نوازشریف کو بڑی پیشکش

17 Mar, 2021 | 03:31 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان آنا چاہیں تو 24 گھنٹے میں اجازت دے سکتے ہیں۔ نوازشریف نے خود اپنے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کرائی۔ فضل الرحمان سے کہا تھا کہ ان کےساتھ ہاتھ ہوگا۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد نے لانگ مارچ سے متعلق اچھا فیصلہ کیا، پہلےہی کہا تھا اسلام آباد آئے تو قانون کا احترام کریں گے۔ وزارت داخلہ نےکسی کام میں رکاوٹ کھڑی نہیں کی۔پیپلزپارٹی نے سیاسی فیصلہ کیا۔ مسلم لیگ (ن) میں2 سیاسی سوچ کےگروپ موجود ہیں۔پی ڈی ایم عمران خان کوشکست نہیں دےسکتی۔

 انہوں نے کہا کہ  192ممالک میں ویزہ آن لائن کردیا، پاسپورٹ کی میعاد بھی 10سال کردی، تمام ممالک میں نادرا کے افسران کو واپس بلا رہے ہیں۔ پاکستان میں 2 نئےڈیم بنانےجارہےہیں، مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہو گا۔

مزیدخبریں