طالبہ کو ہراساں کرنےوالے استاد کی شامت آ گئی

17 Mar, 2021 | 03:16 PM

Imran Fayyaz

سٹی42:طالبہ کو ہراساں کرنے کی بڑی سزا، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے استاد کی تمام ڈگریاں منسوخ کرنے کے احکامات، لیکچرار کی ڈگریاں منسوخ کرنے کیلئے پنجاب یونیورسٹی اور لاہور بورڈ کو مراسلہ جاری کر دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے طالبہ کو ہراساں کرنے والے استاد کی تمام ڈگریاں منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دیے، پنجاب کالج کے انگریزی کے لیکچرار کی ڈگریاں منسوخ کرنے کیلئے پنجاب یونیورسٹی اور لاہور بورڈ کو مراسلہ جاری کر دیاگیا۔لیکچرار کوایک لاکھ روپے جرمانہ بھی دینا پڑے گا۔
 ڈگریاں منسوخ نہ کرنے کی صورت میں لاہور بورڈ اور پنجاب یونیورسٹی کیخلاف ایف آئی آر درج ہو گی محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے لیکچرار کی میٹرک تا ماسٹرز تک کی ڈگریاں منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پنجاب کالج کو بھی پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ پنجاب کالج اور لیکچرار کو جرمانے کی رقم محکمہ خزانہ پنجاب میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا لیکچرار کیخلاف انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کو ہراساں کرنے کی صوبائی محتسب پنجاب نے انکوائری کی تھی۔ 

مزیدخبریں