بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گرکرتباہ

17 Mar, 2021 | 02:32 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42 : بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ مگ 21 گرکرتباہ ہوگیا ، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات  کے مطابق بھارتی فضائیہ سے جاری بیان  میں کہا گیاہے کہ   آج صبح سویرے  مگ 21  جنگی   طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا   ۔   بھارتی فضائیہ ( آئی اے ایف ) کا  گرنے والا طیارہ معمول کے مشن پر تھا۔ جو ایئر بیس سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں پائلٹ  کیپٹن اے گپتا ہلاک ہوگئے ۔آئی اے ایف نے حادثے پر  گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کی وجوہات کی تفتیش کے لئے انکوائری کا حکم دے دیا۔

گذشتہ کچھ عرصے میں انڈین ائیر فورس کے دیگر لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوئے۔8مارچ 2019  کو بھی بھارتی فضائیہ  کا ایک  جنگی طیارہ  مگ 21 گرکرتباہ ہوگیا تھا ۔

یکم فروری کو مراج 2000 جنگی طیارہ ایک معمول کے مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ جہاز میں سوار دونوں پائلٹ باحفاظت باہر نہ نکل پائے اور ہلاک ہوگئے۔12 فروری کو ایک مگ 27 طیارہ پوکھراں فائرنگ رینج میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

 27 فروری کو ایم آیی 17 ہیلی کاپٹر کشمیر کے علاقے بڈگام میں گر کر تباہ ہوگیا۔ انڈین ائیر فورس کے چھ اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ اس حادثے میں ایک عام شہری کی بھی ہلاکت ہوئی۔

 27 فروری کو بھارتی طیارے   پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پے لوڈ گرا کر فرار ہو گئے۔اگلے ہی دن بھارتی جارحیت پر پاکستان نے بھر پور جواب دیا، جس کے بعد ایک مرتبہ پھر سے بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، مگر پاک فضائی نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا اور بھارت کا ایک پائلٹ گرفتار کر لیا۔

مزیدخبریں