نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شیئر کرنے والوں کی شامت آگئی

17 Mar, 2021 | 01:27 PM

Raja Sheroz Azhar

ویب ڈیسک : نیٹ فلکس کا اپنے صارفین کے خلاف بڑا اقدام ، اسٹریمنگ ویب سائٹ نے پاس ورڈ شیئر کرنے والے صارفین کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسٹریمنگ ویب سائٹ   نیٹ فلکس کے ایسے صارفین جو اپنے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ  شیئر کیے ہوئے ہیں،  انھیں اسکرین پر میسجز موصول ہوئے ہیں جس میں ویب سائٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر یہ اکاؤنٹ  اپکی ذاتی ملکیت نہیں ہے تو آپ کو ویڈیوز دیکھنے کے لیے اپناذاتی اکاؤنٹ  لینا ہوگا۔

  نیٹ فلکس کا کہنا ہےکہ یہ ٹیسٹ اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے  تاکہ یہ بات یقینی بنائی جاسکے کہ صارف اکاؤنٹ استعمال کرنے کا اہل ہے۔ جبکہ ابھی اس ڈ یزائن کو  ویب سائٹ کے نیٹ ورک کا حصہ بنانے کے لیے سوچا جا رہا ہے۔

نیٹ فلکس اپنے پلیٹ فارم پر غیر مجاز افراد کے خلاف کاروائی کی کوشش کررہا ہے تاہم اب تک یہ غیر واضح ہے کہ کتنے لوگ نیٹ فلکس کے شرائط و ضوابط کے تحت اسے استعمال کررہے ہیں۔

نیٹ فلکس کی آزمائش کے دوران  صارف اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ انہیں اُس کوڈ کے ذریعے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہے جو کمپنی کی جانب سے انہیں میسج یا ای میل کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ نیٹ فلکس سمیت مختلف اسٹریمنگ سائٹ ایچ بی او گو ، ایمازون پرائم اور ڈزنی پلس صارفین کو ایک اکاؤنٹ میں متعدد پروفائل تشکیل دینے کی اجازت دیتے ہیں لیکن یہ  شرائط وضوابط گھریلو افراد کے لیے ہیں۔

مزیدخبریں