جوہر ٹاؤن (درنایاب) گرین ایریا زمیں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹز کے قیام کا معاملہ، افسروں نے ایک ماہ قبل جوائن کرنے والی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوپھنسا دیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے غلط افسران پر ذمہ داری ڈالنے کا نوٹس لیتےہوئے فیکٹ 38 فائنڈنگ کا بھی حکم دے دیا، متاثرہ افسروں کے وفد نے ڈی جی سے ملاقات میں تحفظات سے آگاہ کیا۔ ڈی جی نے چیف میٹروپولٹین پلانر کو فیکٹ فائنڈنگ کے بعد افسروں پر پیڈا ایکٹ لگانے کی ہدایت کردی۔
ایڈیشنل ڈی جی قدیر باجوہ نے عجلت میں پیڈا ایکٹ لگایا اور ایک ماہ قبل جوائن کرنیوالی اسسٹنٹ ڈائریکٹر میمونہ پر بھی پیڈا ایکٹ لگا دیا، میمونہ نے جوائننگ کے بعد ایک سیلری بھی ڈرا نہیں کی تھی، 20 سال سے غیر قانونی سکیموں کی ذمہ داری ایک ماہ قبل بھرتی ہونیوالی خاتون افسر پر عائد کردی گئی، جن افسروں نے گرین ایریاز پرسکیموں کی نشاندہی کی ان پر ہی انکوائری کھول دی گئی، ذمہ دار ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو بری الذمہ قرار دے دیا گیا۔ ایل ڈی اے نے گرین ایریاز میں قائم کئی سکیموں کو باہر نکال دیا۔
گرین ایریا میں بننے والے تھیم پارک کا نام ہی نکال دیا گیا، دس سال سے سی ایم پی ونگ میں کام کرنیوالے سلمان محفوظ کو انکوائری افسر لگا دیا گیا ہے، دس سال سی ایم پی ونگ میں رہنے والا ڈپٹی ڈائریکٹر نوید انکوائری میں شامل نہیں کیا گیا، انصاف نہ ملنے کی صورت میں متاثرہ افسران نے عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا۔