میٹرک کے طلبا کیلئے اہم خبر

17 Mar, 2021 | 12:03 PM

Imran Fayyaz

جنید ریاض: میٹرک کے طلباءسے متعلق اہم خبر ،گذشتہ سال نہم جماعت کے تمام طلباکو اگلی جماعت میں پرموٹ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے لاہور بورڈ کے تحت رواں سال 60 ہزار زائد طلباءامتحان دیں گے۔ طلباءکے امتحانات کیلئے 950 سے زائد امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے جائیں گے۔
لاہور بورڈ کے تحت رواں سال 60 ہزار زائد طلباءامتحان دیں گے،طلباکی تعداد میں اضافہ کی وجہ گزشتہ سال کورونا 19 کے باعث تمام طلباء کو نہم جماعت میں پاس کیا جانا ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں سال میٹرک کا امتحان تین لاکھ پچیس ہزار سے زائد طلباءدیں گے جس کے لئے 950 سے زائد امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے جائیں گے۔

امتحان میں 2600 سپر نٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ فرائض سرانجام دیں گے،لاہور ،قصور اور شیخورہ میں امتحانی سنٹرز بنائیں جائیں گے اورساڑھے چھ ہزار کے قریب امتحانی عملہ تعینات کیا جائے گا۔انسپکشن ٹیمیں اور انوجیلیٹرز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ میٹرک امتحانات کیلئے ابھی طلباءکی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ طلباءکی تعداد کے مطابق امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے سرکاری سکولوں میں کورونا کیسسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، 17 اساتذہ اور 25 طلباءکورونا کا شکار ہوئے جبکہ مذکورہ تعداد میں ایک کلرک بھی شامل تھا۔کورونا کیسسز کی وجہ سے 12 سکول سیل کیے گئے تھے۔
 تیسری جماعت کے سینکڑوں اساتذہ و طلبا میں کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا جس کی وجہ ایس او پیز کی خلاف ورزی بیان کی گئی تھی۔ سرکاری سکولوں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود ٹیب پر ایل این ڈی ٹیسٹ کی مشقیں تاحال جاری تھیں۔

مزیدخبریں