(سٹی42) وزیراعظم عمران خان آج ایک روز دروے پر لاہور آئیں گے، دروہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اہم ملاقات ہوگی جبکہ ان کونیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے اورریور راوی پروجیکٹ پر بریف دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے اورریور راوی پروجیکٹ پر بریف دیں گے۔ وزیراعظم کو لاہور میں قبضہ گروپوں کے خلاف جاری آپریشن اور واگزار کروائی گئی املاک پر بھی بریف کیا جائے گا ۔ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ اور گورنر سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ کابینہ کی کارکردگی بھی زیربحث آئے گی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے قبل اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے پر وزیراعظم کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کی پیپلزپارٹی کی درخواست مسترد کر دی، نیئربخاری نے فنڈز کے اجراء پر وزیراعظم کی طلبی کی استدعا کی تھی الیکشن کمیشن نے کہاکہ ضابطہ اخلاق میں وزیراعظم کا نہیں صرف صدر اور گورنرزکا ذکرہے۔
ممبرخیبرپختونخوا ارشاد قیصرکی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے پیپلز پارٹی کی درخواست پرسماعت کی ، نئیر بخاری نے دلائل دیے تو کمیشن نے پوچھاکہ کیس سپریم کورٹ میں بھی زیرسماعت تھا ،نیئربخاری بولے کہ سپریم کورٹ میں حکومت نے فنڈزکے اجرا کی خبرکوغلط قراردیا تھا تاہم وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات سے قبل ارکان اسمبلی کوفنڈزکی صورت میں رشوت دی گئی جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ممبربلوچستان نےکہاکہ ضابطہ اخلاق میں وزیراعظم کا نہیں صرف صدراورگورنرزکا ذکرہے ۔
نیئربخاری بولے کہ وزیراعظم نے شیڈول جاری ہونے کے بعد ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں اورالیکشن کمیشن کی توہین کی جو بادی النظرمیں کرپٹ پریکٹس کا کیس ہے ، چار پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے فنڈزلینے کا اعتراف کیا چاروں اراکین سمیت عمران خان کوطلب کیا جائے ، دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔