کاہنہ،ماں بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین

17 Mar, 2021 | 11:38 AM

M .SAJID .KHAN

(فہد بھٹی)لاہور کے علاقے کاہنہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ماں اور بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ شوہر نے بیوی اور بیٹی کو اجرتی قاتل سے ہی قتل کرایا، ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ زیر حراست ملزم اعتراف جرم بھی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ماں بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا،پولیس نے دوہرے قتل کا سراغ لگالیا، شوہر نے بیوی اور بیٹی کو اجرتی قاتل سے ہی قتل کرایا، ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ زیر حراست ملزم اعتراف جرم بھی کرلیا۔پولیس کا کہناتھا کہ مقتولہ عائشہ اور ماہین کو ڈاکوؤں نے نہیں شوٹرز نے مارا، شوہر نے دوسری شادی کے لئے بیوی کو قتل کرایا۔

پولیس کا بیان دیتے ہوئے ملزم کا مزید کہناتھا کہ بیوی پر فائرنگ کی گئی تھی،فائرنگ کی زد میں آکر بیٹی بھی جاں بحق ہوگئی تھیں،پولیس کے مطابق ملزم دلاور قتل کے مقدمہ کا مدعی بھی خود ہی بنا، ملزم دلاور نے واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا ڈرامہ رچایا، ملزم خاوند نے دوران تفتیش اعتراف کر لیا۔پولیس نے خاوند دلاور سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔واقعہ 15 مارچ کو پیش آیا تھا۔

واضح رہے کہ  تھانہ کاہنہ پولیس کی جانب سے قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی،مقدمہ رکشہ ڈرائیور کی مدعیت میں درج کیا گیاجو کہ مقتولہ کا شوہر اور بچی کا باپ ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق 14 مارچ کو  رکشہ ڈرائیور ماں اور بیٹی کے ہمراہ ضلع قصور سے واپس آرہے تھے کہ کاہنہ کے علاقے میں  موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے لئے رکشے کو روکا اور ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

ماں اور بیٹی شدید زخمی ہو گئیں جنہیں   تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ واقعہ پر آئی جی پنجاب نے سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب کی تھی۔

مزیدخبریں