شہریار منور،عثمان خالد کیساتھ میرے سکینڈلز ? اداکارہ مایا علی کی تردید

17 Mar, 2021 | 11:07 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ مایا علی نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنے اوپر بننے والے من گھڑت سکینڈلز  کی تردید کی۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ جس کے ساتھ فلم یاڈرامہ کرتی ہوں اس کے ساتھ میرانام جوڑ دیاجاتا ہے۔

تفصیلات کجے مطابق پاکستان ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی مشہور اداکارہ مایاعلی نے اپنے خلاف لگنےوالے بے بنیاد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شوبز کی دنیا میں ہرقسم کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے،اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہناتھا کہ لوگ جس کے ساتھ میں اداکاری کرتی ہوں میرا نام اس کے ساتھ جوڑدیاتھا جو مناسب نہیں۔

اداکارہ مایا علی کا کہناتھا پہلے اداکار عثمان خالد بٹ کے ساتھ میرے سکینڈلز بنائے گئے اور اب شہریار منور کے ساتھ،ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور ہمارے درمیان کوئی ایسا تعلق نہیں،اس با ت کی مزید وضاحت کرتے اور لوگوں کو کراراجواب دیتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں ایک بہت اچھی اداکارہ ہوں جس کے ساتھ بھی کام کرتی ہوں لوگوں کو میری اس ہیرو کے ساتھ کیمسٹری اتنی اچھی لگتی ہے کہ وہ سب کو حقیقت محسوس ہونے لگتا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں  اداکارہ مایا علی اورشہریار منورکی ایک ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوچکی ہے، اداکارہ مایا علی کے بھائی افنان قریشی کی شادی کی تقاریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں مایا علی دولہے کی بہن بنی ہوئی سب سے منفرد نظر آرہی ہیں۔

 روزمایا علی کے بھائی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اداکار شہریار منور بھی شریک ہوئے جب کہ شادی کی تقریب میں مایا علی اورشہریار منورکے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے,مداح دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا تھااور انہیں بہترین جوڑی قرار دیا۔

مزیدخبریں