ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار توقیر ناصر نے نادار بچوں کی تعلیم کیلئے ٹرسٹ بنا لیا

اداکار توقیر ناصر نے نادار بچوں کی تعلیم کیلئے ٹرسٹ بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی ) پرائڈ آف پرفارمنس اداکار توقیر ناصر نے غریب اور نادار بچوں کو تعلیم دلوانے کے لئے ٹرسٹ بنالیا۔ کہتے ہیں اپنے فیشن برینڈ کا تمام منافع اس ٹرسٹ کو دوں گا۔ ٹرسٹ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد ڈیفنس میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور معروف اداکار توقیر ناصر نے غریب نادار بچوں کو تعلیم دلانے کے لئے ٹرسٹ بنالیا ہے جس کی لانچنگ تقریب انہوں نے اپنی رہائش گاہ ڈبل بی بلاک ڈیفنس میں منعقد کی، جس میں معروف فیشن ڈیزائنر سیم علی دادا، ذوالفقار زلفی، مظفر علی، شہاب انصاری سمیت ان کے قریبی دوستوں اور معروف بزنس مین حضرات نے شرکت کی۔

اس موقع پر توقیر ناصر نے ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور کہا کہ یہ بغیر فنڈ ریزنگ کے ٹرسٹ ہوگا اور وہ خود اس ٹرسٹ میں رقم جمع کرواکر غریب اور نادار ان بچوں کو تعلیم دلائیں گے جو سکول نہیں جا سکتے اور ان کے تعلیمی اخراجات ان کے والدین برداشت نہیں کر سکتے۔

توقیر ناصر نے بتایا کہ وہ اپنے فیشن برینڈ ٹی این ایم کے تمام منافع کو اس ٹرسٹ پر خرچ کریں گے اور جب ضرورت محسوس کروں گے تو اپنوں سے کہیں گے کہ وہ بھی اپنا حصہ ڈالیں۔

Sughra Afzal

Content Writer