ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراد راس کی ہفتے میں دو روز تعلیمی ادارے کھولنے کی یقین دہانی

مراد راس کی ہفتے میں دو روز تعلیمی ادارے کھولنے کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سرونگ سکولز الائنس پاکستان کی مراد راس کو موجودہ صورتحال میں ہفتے میں دو دن سکول کھولنے کی تجویز، نویں اور دسویں جماعت کی کلاسز بلاتعطیل کھولنے پرزور، وزیرتعلیم پنجاب نےتجاویز پر ہمدردانہ غور کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق وحدت روڈ پر سرونگ سکولز الائنس پاکستان کے وفد نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے ملاقات کی اور انھیں موجودہ صورتحال میں ہفتے میں دو دن سکول کھولنے کی تجویزدی۔ صدر تنظیم میاں رضاء نے نویں اور دسویں جماعت کی کلاسز بلاتعطیل کھولنے پرزوردیا۔ وزیرتعلیم پنجاب کی تجاویزپرہمدردانہ غور کی یقین دہانی کرائی۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ سکولوں کے تمام مسائل کا ادراک ہے۔انکا کہنا تھا کہ کورونا کےبڑھتے کیسز پر تعلیمی ادارے مجبورا بند کرنا پڑے،عوام کے تعاون کے بغیر کورونا پر قابو پانا ممکن نہیں،صورتحال کنٹرول ہوتے ہی تعلیمی سرگرمیاں بحال کردیں گے۔میاں رضاء الرحمن کا کہنا تھا کہ سکولز کی بندش سے تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے،بندش پر والدین بچے اور سکولزانتظامیہ شدید مشکلات سے دوچارہیں۔میاں رضاء نے مزید کہا کہ نجی اداروں کے لئےخصوصی پیکج وقت کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسرونگ سکولز ایسوسی ایشن نے حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا تھا۔ صدر میاں رضا کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے بند کرنا بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے، پہلے ہی ڈھائی کروڑ بچے آوٹ آف سکول ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بندش کی بجائے تعلیمی اداروں میں شفٹ سسٹم لاگو کرنا چاہیئے، نجی ادارے پہلے ہی مالی بحران سے دو چار ہیں۔ میاں رضا نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کو تختہ مشق بنانے کی بجائے پبلک مقامات پر اقدامات کئے جائیں، حکومت علم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے فیصلہ واپس لے۔

علاوہ ازیں کل سکول ایجوکیشن کی سی ای او کانفرنس متوقع ہے۔ سکول ایجوکیشن کی کانفرنس سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم کی زیرصدارت ہوگی،سی ای او کانفرنس میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات اورکورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ب فارم کا اندراج، ڈی پی سی، ڈسپوزل پر موجود اساتذہ کی تعیناتی کو زیر بحث لایا جائے گا۔  

اسی طرح ڈینگی مہم، ریٹائرمنٹ، سی ایم پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کے ازالہ پر بھی بات ہوگی جبکہ داخلہ مہم، انکوائری کیسز، ڈویلپمنٹ بجٹ اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا جائے گا، کانفرنس سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے کمیٹی روم میں منعقد کی جائے گی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer