سول ایوی ایشن اتھارٹی کا تمام ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی ہوائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

17 Mar, 2020 | 10:42 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے 5 ائیر پورٹس بین الاقوامی پروازیں کے لئے دوبارہ شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا،21 مارچ کی صبح 5 بجے سے پاکستان کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی ہوائی آپریشن دوبارہ شروع ہو جائے گا.

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، پشاور اور کوئٹہ ائیرپورٹ پر فلائیٹ شیڈول بحال ہو جائے گا، بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر انتظامات کو بہتر بنانے کے بعد فلائٹ آپریشن کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، واضح رہے کہ 14مارچ کو قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں صرف تین ائیرپورٹس کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے اجازت دی گئی تھی۔ ملتان، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ اور سیالکوٹ ائیرپورٹس کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے بند کردیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں