( در نایاب ) شہر میں صاف پانی کا ضیاع کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈولفن فورس کی نشاندہی پر واسا نے 23 چالان کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق 16 کمرشل اور 7 گھریلو صارفین کے چالان کیے گئے۔ گھریلو صارفین میں 84 اے مسلم ٹاؤن، 235 ای 1 جوہر ٹاؤن، 180 ای 2 جوہر ٹاؤن، 372 جی بلاک جوہر ٹاؤن، 10 ایم جوہر ٹاؤن نزد کھوکھر چوک، حاجی میاں عبدالمجید سروس روڈ نزد پریمیم امریکن سکول مین کنال روڈ ہربنس پورہ شامل ہیں۔
کمرشل صارفین میں لاہور بروسٹ وحدت کالونی روڈ، بٹ مشینری سٹور سلامت پورہ سٹاپ جی ٹی روڈ داروغے والا، چرسی تکہ شیخوپورہ روڈ شاہدرہ، شیش پیزہ کالج روڈ نزد ملٹری اکاؤنٹ چوک، غوثیہ ملک شاپ مین بازار رحمان پورہ وحدت کالونی، بسم اللہ فوڈ بارہ دری روڈ شاہدرہ، الشیخ دہی بھلے نزد رحمت چوک اور محمدی ملک شاپ بی 2 بلاک نزد گجرپورہ شامل ہیں۔
اسی طرح محمدی نہاری ابوبکر روڈ شیرا والا، شاپ نمبر 7 کلاتھ ہاؤس ابوبکر روڈ شیرا والا، بلوچ تکہ شاپ برکت چوک ٹاؤن شپ، امریکن سکول نزد اسلامک بنک سمن آباد پونچھ روڈ، الفضل ریسٹورنٹ برکت چوک ٹاؤن شپ، بسم اللہ فرنیچر اینڈ صوفہ پوائنٹ کھارک نالا مین روڈ ایل بلاک، یاسر بروسٹ مین ضرار شہید روڈ بھی شامل ہیں۔
ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ صاف پانی کے ضیاع کو روکنا ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔