(رضوان نقوی) کرونا وائرس کے پیش نظر نادرا نے عوام کی سہولت کیلئے نیا حکم جاری کردیا،ستمبر دوہزار انیس سے ایکسپائر ہونے والے قومی شناختی کارڈز جولائی دوہزار بیس تک تجدید سے مسثنیٰ قرار دے دیئے گئے۔
کرونا وائرس کے پیش نظر نادرا دفاتر میں عوام کا ہجوم کم کرنے کیلئے نادرا نے نیاحکم جاری کردیا ہے۔ نادرا نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ستمبر 2019 سے ایکسپائر ہوجانے والے قومی شناختی کارڈز کی تجدید کیلئے توسیع دے دی ہے۔ نادرا حکام کے مطابق ستمبر دوہزار انیس سے ایکسپائر ہونے والے قومی شناختی کارڈز کی جولائی 2020 سے پہلے تجدید کرانا ضروری نہیں ہے۔ ترجمان نادرا کے مطابق قومی شناختی کارڈز میں ترامیم کے لیے نادرا کی آن لائن سروسز کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔