(حسن علی) کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بنک میں ڈالر مہنگا ہو گیا، انٹر بنک میں بیس پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے مہنگا ہوا۔
کاروباری دن کے آغاز سے ہی انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، جو کاروباری دن کے اختتام تک جاری رہا اور انٹر بنک میں ڈالر بیس پیسے مہنگا ہونے کے بعد 158 روپے 50 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے کے اضافے بعد 157 روپے پچاس پیسے میں فروخت کیا گیا جبکہ 158 روپے پیسے میں خریدا گیا۔
ڈالر مہنگا ہو گیا
17 Mar, 2020 | 07:07 PM