(سعید احمد سعید) کرونا وائرس کے پیش نظر ملائیشین حکومت نےتمام انٹرنیشنل پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا، بین الاقوامی پروازیں 18 مارچ سے 31مارچ تک معطل رہیں گئیں۔
تفصیلات کےمطابق کرونا وائرس ایوی ایشن انڈسٹری کی راہ میں مسلسل حائل ہے، سعودی عرب، کویت اور قطر کے بعد اب ملائیشیا نے بھی بین الاقوامی پروازوں کو معطل کر دیا ہے، بین الاقوامی پروازیں 18 مارچ سے 31مارچ تک معطل رہیں گئیں۔ پابندی کے بعد مالنڈو ائیر کی لاہور کوالالمپور دو طرفہ پروازیں بھی معطل ہو جائیں گئیں، تمام مسافر ٹکٹوں کی ری فنڈز بغیر کسی اضافی چارجز کے کروا سکیں گئے۔اس سلسلے میں ملائشین ایوی ایشن نے پاکستان میں مالنڈو ائیر کے کنٹری مینجر کو آگاہ کر دیا ہے۔
ملائیشین حکومت کا تمام انٹرنیشنل پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ
17 Mar, 2020 | 05:56 PM