کورونا کے مشتبہ مریضوں کی سکریننگ خطرے میں پڑگئی

17 Mar, 2020 | 05:34 PM

( بسام سلطان ) کورونا کے مشتبہ مریضوں کی سکریننگ و علاج متاثر ہونے کا خدشہ،  ینگ ڈاکٹر نے کٹس کی عدم فراہمی کے باعث او پی ڈیز میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

جنرل ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹر نے کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی اقدامات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں کام کرنے والے عملے اور ڈاکٹرز کے لیے کٹس کی عدم فراہمی ہے، جس کے باعث او پی ڈیز میں کام کرنا ناممکن ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر وائے ڈی اے جنرل ہسپتال عمار یوسف کا کہنا تھا کہ کہ ہسپتال کے چھ ہزار کے عملے کے لیے صرف 200 کٹس فراہم کی گئیں، جس سے او پی ڈی میں کام کرنا ناممکن ہے۔ 12 کروڑ آبادی کے صوبے کے لیے صرف 1200 تشخیصی کٹس فراہم کی گئیں۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا کے علاج کرنیوالے عملے کو حفاظتی کٹس فراہم کرے، حفاظتی کٹس فراہم نہ کی گئیں تو ہر قسم کی سروسز بند کرنے پر مجبور ہونگے۔

صوبائی وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر سلمان حسیب نے مطالبہ کیا کہ ہسپتالوں کے بہر فلٹر کلینک قائم کئے جائیں۔ آنے والے مریضوں کو ٹیسٹ کرنے کے بعد ہسپتال میں داخل ہونے دیا جائے۔ صوبے میں صرف 200 ونٹیلیٹز موجود ہیں جبکہ 4500 کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔ 

وائے ڈی اے کا کہنا ہےکہ ہسپتالوں میں ہر قسم کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں، ہڑتال نہیں کر رہےتاہم حکومت کٹس کی فراہمی یقینی بنائے۔

مزیدخبریں