بےگناہوں کو آج انصاف ملا: شہباز شریف

17 Mar, 2020 | 03:59 PM

M .SAJID .KHAN

(عمراسلم)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نےخواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت منظور ہونے پرکہا کہ بےگناہوں کو آج انصاف ملا۔

 تفصیلات کے مطابق سلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے  خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت منظور ہونے پراظہار تشکر کیا، ان کا کہناتھا کہ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے تک قید ناحق گزارنے والے بےگناہوں کو آج انصاف ملا،خواجہ سعدرفیق،خواجہ سلمان رفیق ایمانداری،محنت نظریاتی وابستگی اور جرات و بہادری کی بہترین مثال ہیں۔

میاں شہبازشریف نےکہاکہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق ایک عظیم والد کے عظیم فرزند ہیں جبکہ معزز عدلیہ نے آج نیب کی نیت اور صلاحیت کے بارے میں جو کچھ فرمایا ہے، اس کے بعد مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں رہتی انھوں نےکہاکہ نیب کو خود سوچنا ہو گا کہ اس کے پلے کیا رہ گیا، ایک قومی ادارے کو کیا بنادیا۔

صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کاکہناہےکہ سیاسی قائدین کسی بھی جماعت، معاشرے اور ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہوتے ہیں ،ان عظیم ساتھیوں نے نہایت درد مندی، دن رات کی محنت اور ایمانداری سے ملک و قوم کی مثالی خدمت کی۔

واضح رہے کہ عدالت عظمی کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں گرفتار   خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی دائر ضمانت درخواستوں پر سماعت کی تھی،  عدالت  نے  خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی 30 ، 30لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔

نیب نے   خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف 26اپریل کو ایک ریفرنس دائر کیا تھا جس میں ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی میں کرپشن کی ہے۔ 

مزیدخبریں