دوست کے ہاتھوں دوست قتل

17 Mar, 2020 | 03:28 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)  پولیس شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے میں کانام نظر آرہی ہے،روز لرزہ خیزواقعات نے عوام میں خوف وہراس پھیلا دیا ہے، ایساہی واقعہ جنوبی چھاؤنی میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق  اسلحہ کی نمائش اور گولیاں چلانے کا شوق مہنگا پڑگیا،ایک دوست مقتول جبکہ دوسرا قاتل بن گیا،درد ناک واقعہ جنوبی چھاونی کی کالونی گلشن علی کالونی میں پیش آیا،حماد کے ہاتھ میں پکڑا اسلحہ اس کے دوست حسن کے قتل کا آلہ کار ثابت ہوا،  مقتول حسن کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ حماد نے منصوبہ بندی کے تحت حسن کو قتل کیا۔

ملزم واقعے کے بعد روپوش ہوگا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دیں،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش اور آئے روز ہوائی فائرنگ ملزم حماد کا مشغلہ ہے،ملزم حماد واقعے کے بعد پستول ریت میں دبا کر موقعے سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کے والد اور ماموں کو حراست میں لے لیا، پولیس کا کہناتھا کہ واقعہ حادثاتی ہے یا ٹارگٹ کلنگ تفتیش میں حقائق سامنے آئیں گے۔

مزیدخبریں