ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے سنسان ماحول میں ’’پاکستان شاد باد‘‘کی گونج

کورونا سے سنسان ماحول میں ’’پاکستان شاد باد‘‘کی گونج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اب تک صورتحال یہ ہے کہ کینیڈا اور نیدر لینڈ کی ائر لائنز نے اپنے ملازمین کی تعداد کم کردی ہے،برٹش ائیر لائنز نے اپنے 45 ہزار ملازمین کو وارننگ دی ہے کہ زیادہ نقصان کی صورت میں انہیں نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ امریکا نے برطانیہ کے ساتھ پروازیں بند کردی ہیں۔

اٹلی میں مکمل لاک ڈائون ہے،گلیاں ویران ہیں تو سڑکیں سنسان ہیں،گھروں میں محصور لوگوں نے اپنا دل بہلانے اور وقت گزارنے کیلئے موسیقی کا سہارا لے لیا ہے، اٹلی میں اِس وقت ہزاروں  افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔


اسی ضمن میں سوشل پر امریکی کامیڈین جیرمی میک لیلان کی  جانب سے ایک ویڈیو کلپ شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے ہے لاک ڈاؤن کے باعث اٹلی کی گلیوں میں پاکستانی قومی ترانے ’پاک سر زمین شاد باد‘ کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ جیرمی میک لیلان  نے  لکھا کہ ’یہ بہت خوبصورت ہے، لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں اٹلی کا پورا محلہ پاکستانی قومی ترانہ گا رہا ہے‘۔
 

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس میں اٹلی کی سنسان گلیاں اطالوی باشندوں کے گانوں سے گونج اٹھیں اور انہوں نے اپنے اپنے گھروں کی بالکنیوں سے گانے گا کر سب کو محظوظ کیا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer