(حسن علی) سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی . پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہریوں کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔
شہر میں لہسن چار سو، ادرک چار سو پچاس، کریلے چار سو، پیاز اسی سے سو، آلو پچاس سے ساٹھ، ٹماٹر تیس سے چالیس، شملہ مرچ ایک سو بیس سے ایک سو پچاس، ٹینڈے ساٹھ، گوبھی ساٹھ، گھّیا کدو ساٹھ سے اسی، بھنڈی دو سو سے دو سو بیس روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہنا حکومت سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت کو بھی یقینی بنائے تاکہ عام شہریوں کو کسی حد تک ریلف مل سکے۔