لاہور میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا

17 Mar, 2020 | 12:36 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) چین میں تباہی پھیلانے والا وائرس دنیا کے 149 ممالک میں پھیل چکا ہے، اب تک کورونا وائرس سےڈیڑھ لاکھ افراد متاثر  اور 5500سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں، خطرناک وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور   میں کورونا وائرس کا مشتبہ  مریض میو ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ میو ہسپتال میں ایک کنفرم،  2 مشتبہ  اور  سروسزہسپتال میں  3  مشتبہ مریض زیرعلاج ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ہسپتالوں میں 122 مشتبہ مریضوں کے لیب ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ 83 مریضوں کو لیب ٹیسٹ کلیئر ہونے پر ڈسچارج کیا جاچکا، ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق کورونا وائرس کا ایک کنفرم مریض  لاہور کے میو ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ 5مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی ہیں۔

ذرائع کے مطابق میو ہسپتال میں کورونا وائرس کا  مشتبہ مریض دم توڑ گیا، غلام عمران ایران سے چند روز قبل پاکستان واپس آیا تھا، طبیعت خراب ہونے پر غلام عمران کو ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد لایا گیا ، ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد انتظامیہ نے اسے میو ہسپتال ریفر کیا ، کل اسے میو ہسپتال لایا گیا جہاں آج یہ مریض دم توڑ گیا۔

 میو ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے نمونہ لیب کو بھجوایا گیا تھا،جس کی ابھی تک رپورٹ موصول نہیں ہوئی، غلام عمران کی میت خصوصی تابوت میں رکھ دی گئی ہے۔

ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ ڈی جی خان سے آئے 42 زائرین میں سے 5 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ اس وقت پنجاب میں کورونا کے 6  کنفرم مریض ہیں۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ  وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو فیس ماسک استعمال کرنے اور ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے اجتناب کرنےکا مشورہ دیا۔

مزیدخبریں