کورونا وائرس، پی ایس ایل فائیو کے میچز ملتوی

17 Mar, 2020 | 11:57 AM

وقار نیازی

(حافظ شہباز) پی سی بی نے پی ایس ایل ملتوی کردی۔ شیڈول سیمی فائنل اورفائنل ملتوی کردیئے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کورونا وائرس کے باعث کیا ،ترجمان پی سی بی نے پی ایس ایل فائیو ملتوی کرنے کی تصدیق کردی ہے۔پی ایس ایل ختم کرنے کا فیصلہ فرنچائز مالکان کےاجلاس میں کیا گیا. ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز غیرملکی کھلاڑیوں کی واپسی کی وجہ سے کھیلنا نہیں چاہتی۔  پی سی بی نے براڈکاسٹرز کو فیصلے سےآگاہ کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ  اس بارے میں مزید تفصیلات کچھ دیر بعد دے گا۔

 تجزیہ کاروں نے پی سی بی کے اس فیصلے کو درست قدم قرار دیا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ پی ایس ایل ایک ہفتہ پہلے منسوخ کردینا چاہیے تھا۔ عبدالرزاق نے کہا کہ پی سی بی نے درست وقت پر یہ فیصلہ کیا ہے۔شاہدخان آفریدی نے پی ایل ایل منسوخ ہونے پرمایوسی کا اظہار کیا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی صحت اور حفاظت سب سے ضروری ہے۔ شاہدآفریدی کا ٹویٹ پیغام میں کہنا ہے پی ایس ایل منسوخی کا فیصلہ پہلے لیاجاسکتا تھا۔ شاہدآفریدی نے پوائنٹ ٹیبل کی ٹاپ ٹیم ملتان سلطانز کوٹرافی دینے کا مطالبہ بھی کردیا.

پی ایس ایل 5 میں پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز سرفہرست، کراچی کنگز دوسرے، لاہور قلندرز تیسرے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ 

واضح رہے کہ پی سی بی کے شیڈول کےمطابق آج دو  سیمی فائنل کھیلے جانے تھے۔ پہلے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز جبکہ دوسرے  سیمی فائنل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز میں مقابلہ ہونا تھا۔ جبکہ فائنل 18 مارچ کو کھیلا جانا تھا۔

خیال  رہےکہ اس سے پہلے کورونا وائرس کے باعث ایونٹس کے میچز بغیر تماشائیوں کے کروانے کا اعلان کیا گیا تھا پھر بعد میں اس کے میچز محدود کردیے گئے تھے۔

مزیدخبریں