(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ نے ایک انٹرویو میں 2 مقبول اداکاراﺅں اور ماڈلز کے عشق میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
فہد مصطفیٰ نے بھولے کے کردار سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تو انہیں خود اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک دن مقابلے کے ایک شو کے مقبول ترین، صف اول کے میزبان بن جائیں گے اور ڈرامے ہی کیا فلموں میں بھی دن دگنی اور رات چوگنی کامیابیاں سمیٹیں گے،آن لائن پروگرام میں اپنے انٹرویو میں فہد مصطفیٰ نے اپنی شوبز زندگی کے کچھ رازوں کا پردہ فاش بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈراموں اور فلموں کا کوئی موازنہ نہیں ہے،مجھے بہت دکھ ہوتا ہے، ﷲ نہ کرے کہ ہمارے ملک میں وہ حالات آئیں کہ ہمارے ڈرامے دوبارہ سینما میں لگیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے پاس سینما کے لیے کچھ نہیں ہے اس لیے ہم ڈرامے سینما گھروں میں لگا رہے ہیں۔