(جنید ریاض) کوروناوائرس نے تعلیمی سرگرمیوں کو بھی بریک لگادی،سرکاری سکولوں کے سالانہ امتحانات ختم کردیئے گئے، اول تا ہفتم کے طلبا کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں ترقی مل گئی،سکول کھلتے ہی بچے نئی کلاس میں بیٹھیں گے۔
کورونا وائرس کے باعث چھٹیوں کے بعد اب سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات بھی نہیں ہوں گے، اول تا ہفتم کے طلبا کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پرموٹ کردیا جائے گا، پانچ اپریل سے طلبا نئی کلاسسز میں بیٹھیں گے۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ سیشن 2020ء کیلئے کتابوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، یکم اپریل تک کتابوں کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔
دوسری جانب پیک حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ہشتم جماعت کے نتائج میں تاخیر نہیں کی جائے گی، ہشتم جماعت کے نتائج کا اعلان 31 مارچ کو ہی کیا جائے گا۔