جامعہ اسلامیہ کے بانی ومہتمم مفتی محمد خان قادری انتقال کرگئے

17 Mar, 2020 | 10:16 AM

Sughra Afzal

مال روڈ (سٹی 42 نیوز) جامعہ اسلامیہ کے بانی و مہتمم، شیخ الحدیث اورمفسر قرآن مفتی محمد خان قادری انتقال کرگئے، انہوں نے کثیر تعداد میں مختلف دینی موضوعات پر کتابیں لکھیں اور عربی کتب کے اُردو تراجم بھی کیے۔

مفتی محمد خان قادری 1949ءمیں ضلع نارووال کے سرحدی علاقے بیریاں کلاں میں پیدا ہوئے، بھکی شریف میں شرح جامی تک پڑھا اور پھر جامعہ نظامیہ رضویہ میں علامہ عبدالحکیم شرف قادری، مفتی محمد عبد القیوم ہزاروی اور مولانا محمد اشرف سیالوی سے حدیث شریف اور دیگر منتہی علوم حاصل کئے۔

آپ 1983ء میں سید طاہر علاؤالدین الگیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے بیعت ہوئے، شعوری خطاب، شعوری گفتگو، شعوری تحریر آپ کا خاصہ ہے، مفتی محمد خان قادری درجنوں کتابوں کے مصنف و مترجم ہیں، جب آپ سے پو چھا گیا کہ اپنی تصنیفات کی بجائے تراجم کی طرف کیوں مائل ہیں؟ تو آپ نے خوبصورت جواب دیاکہ ''میری کیا حیثیت ہے کہ لوگ مجھے پڑھیں میں تو اپنی قوم کا تعلق پرانے بزرگوں سے جوڑنا چاہتا ہوں ''۔

مزیدخبریں