(ندیم خالد) دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس کا ایکشن، سنوکر کلبوں پر کریک ڈاؤن، درجنوں نوجوانوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا.
کوروناوائرس کے خدشات کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ144نافذ ہے، سنوکر کلبوں میں دفعہ 144 کی کھلے عام خلاف ورزی جاری تھی. سمن آباد اور اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، کریک ڈاؤن کے دوران سنوکر سٹکیں اور بال بھی قبضے میں لے لیے گئے۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ ہے جس کی وجہ سے 5 یا اس سے زائد لوگوں کے ہجوم پر پابندی ہے۔