2 ایماندار افسر سیاست کی نذر ہوگئے

17 Mar, 2019 | 10:12 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( علی ساہی ) پنجاب میں انتظامی معاملات کے اندر سیاسی مداخلت کا سلسلہ رُک نہ سکا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی ہدایت پر قیدی پر سختی نہ کرنے والے اڈیالہ جیل کے دو افسر او ایس ڈی بنا دیئے گئے۔

پی ٹی آ ئی جب سے اقتدار میں آئی ہے اس کے لیڈروں کے ساتھ بھی معاملہ کُچھ ایسا ہی ہے۔ نئی مثال وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی ہے، جنہیں اڈیالہ جیل میں ایک قیدی پر سختی کرانے کا شوق چرا تھا، زلفی بخاری نے اڈیالہ جیل میں قیدی پر سختی کرنے کیلئے سپرنٹنڈنٹ کو فون کیا، جس نے بات ماننے سے انکار کردیا۔

جس پر سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک لیاقت علی کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔  پنجاب کے انتظامی معاملات میں سیاسی مداخلت گزرے کل میں بھی تھی اور آج بھی ہے، تو پھر کیا بدلا، فقط چہرے۔

مزیدخبریں