گورنر ہاؤس سیر کیلئے آئے شہری مایوس

17 Mar, 2019 | 09:30 PM

Arslan Sheikh

( سعود بٹ ) گورنر ہاؤس میں چھٹی کے روز سیر وتفریح کے لیے آنے والے شہریوں کو مایوسی کا سامنا، وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود گورنر ہاؤس کی مرکزی عمارت نہ کھولی جاسکی۔

گورنر ہاؤس ہر اتوار کو عام شہریوں کیلئے کھول دیا جاتا ہے مگر اس عالیشان عمارت میں کسی بھی شہری کو داخلے کی اجازت نہیں۔

سفید رنگ کی چادر میں لپٹی گورنر ہاؤس پنجاب کی مرکزی عمارت جس کی تعمیر پاکستان کے قیام سے قبل انگریز دور میں کی گئی۔ ملکی قیام کے 71 سال بعد وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہاؤس پنجاب کو پہلی مرتبہ عام شہریوں کیلئے ستمبر 2018 میں کھولا گیا۔ پانچ ماہ گزر جانے کے باوجود عام شہریوں کو مرکزی عمارت میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی۔

شہریوں کا کہنا تھا گورنر ہاؤس آنے کا مقصد مرکزی عمارت کو دیکھنا تھا مگر اجازت نہ ملنے پر مایوسی ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت مرکزی عمارت کھولنے کا وعدہ کر چکی ہے جو کہ تاحال وفا نہیں ہوا۔

پینے کے صاف پانی اور کھانے پینے کی اشیاء کا مناسب انتظام کا مطالبہ بھی شہریوں کی جانب سے بارہا کیا گیا مگر حکام بالا کے کان پر جوں بھی نہ رینگی۔

مزیدخبریں