سٹی42: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے باہر گرین بیلٹ سے نوجوان کی لاش برآمد، پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے باہر گرین بیلٹ سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی عمر تقریبابائیس سال معلوم ہوتی ہے، نوجوان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان شکل سے نشئی بھی معلوم نہیں ہوتا اور نہ ہی لاش پر کسی قسم کے تشدد کے نشان موجود ہیں، لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے، جبکہ مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔