سگیاں راوی پل پر مرمتی کام تاخیرکا شکار

17 Mar, 2019 | 05:26 PM

Shazia Bashir

سٹی42: شہریوں کو ٹریفک جام کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ٹریفک وارڈنز بھی ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں ناکام ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ سگیاں راوی پل مرمتی کام کو تین ہفتوں میں مکمل کیا جانا تھا مگر ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے مگر ابھی تک مرمت کا کام جاری ہے، مرمتی کا کام کی وجہ سے سگیاں پل کی ایک سائیڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے جس سے پل کی دوسری سائیڈ پر ٹریفک ٹووے چلا ئی جارہی ہے۔

 ٹریفک پولیس کی جانب سے سگیاں راوی پل کو بھاری ٹریفک کے لیے مکممل طور پر بند کر دیا گیا ہے، شہریوں کا کہنا تھا کہ انتطامیہ کی جانب سے مرمتی کام میں سستی دکھائی جارہی ہے جس کہ وجہ سے صبح اور شام کے اوقات میں ٹریفک شدید جام رہتی ہے۔  شہریوں کا مطالبہ ہے کہ سگیاں راوی پل کا مرمتی کام جلد مکمل کیا جائے۔

مزیدخبریں