صوبائی دارالحکومت میں گاڑی چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

17 Mar, 2019 | 05:20 PM

Shazia Bashir

سٹی42: صوبائی دارالحکومت میں گاڑی چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، اقبال ٹاؤن میں گھر کی دہلیز پر کھڑی گاڑی چوری ہوگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس ملزم کا سراغ نہ لگا سکی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں گاڑی چوری کی وارداتیں بڑھنے لگی ہیں، اقبال ٹاؤن کے علاقہ جہانزیب بلاک میں گاڑی چوری کی واردات ہوئی جہاں چور گھر کی دہلیز پر کھڑی گاڑی چرا کر چلتا بنا۔  سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور پہلے گلی کا چکر لگا کر اطراف کا جائزہ لیتا ہے جس کے بعد گاڑی کا لاک کھولتا اور گاڑی لیکر فرار ہو جاتا ہے۔

 متاثرہ خاتون ناہید کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کے باوجود پولیس ملزم کا سراغ نہیں لگا سکی جبکہ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر لیا ہے، سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں