سٹی42: سابق ڈی جی رینجر جنرل ریٹائرڈ حسین مہدی مرحوم کی رسم چہلم پر اہم سیاسی و سماجی اور عسکری شخصیات نے شرکت کی اورمرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق کنیٹ میں ادا کی جانے والی رسم چہلم میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا اور قران خوانی بھی کی گئی، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی رانا شمیم، ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار عباسی، جنرل ریٹائرڈ شفاقت، سابق سی سی پی اور لاہور اسلم ترین، سابق ایم ڈی سوئی گیس رشید لون، معروف صنعت کار یاسر ڈار، کرنل (ر) خالد ایڈووکیٹ، شاہد بٹ، سابق آئی جی خواجہ خالد فاروق، علی سلمان عباسی، رانا لیاقت، بریگیڈئر ریٹائرڈ شاہد، جنرل ریٹائرڈ مصطفے، کرنل ریٹائرڈ نسیم بٹ، تاجر رہنما خالد پرویز، مظہرمہدی، عدیل اسلم، عمر محمود سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی رہنما و عسکری ادروں سے تعلق رکھنے والے حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء کی جانب سے مرحوم کے صاحبزادے محمد مہدی سے اظہار تعزیت بھی کیا گیا۔