ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی نمبرپلیٹس کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

 گاڑیوں کی نمبرپلیٹس کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ
کیپشن: City42 - Vehicels Number Platel
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) گاڑیوں کی نمبرپلیٹس کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ، محکمہ ایکسائز نے پرانی گاڑیوں کی نمبرپلیٹس کی فیس لینا ہی بند کر دی۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سے 2006 میں کمپیوٹرائزڈ پلیٹوں کے اجرا کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس کے بعد پرانی گاڑی کے مالکان کو فیس جمع کروانے کا حکم دیا گیا لیکن پچھلے کئی ماہ سے نمبر پلیٹوں  کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کہ اب شدت اختیار کرنے والا ہے۔

پچھلے کنٹریکٹ کو ختم ہوئے9 ماہ گزر گئے ہیں جبکہ نیا کنٹریکٹ تاحال نہیں کیا جاسکا۔ اب شہر میں پولیس کی جانب سے غیر نمونہ نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے تو دوسری طرف ڈی جی ایکسائز نے پرانی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی فیس لینے اور جاری کرنے سے منع کردیا ہے۔

 اب صرف نئی موٹر سائیکلوں، گاڑیوں کی نمبرپلیٹس کی فیس وصول کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer