ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر کالونی میں خون سفید ہوگیا، بدبخت بیٹے نے اپنی جنت اُجاڑ دی

نشتر کالونی میں خون سفید ہوگیا، بدبخت بیٹے نے اپنی جنت اُجاڑ دی
کیپشن: City42- Murder
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان) نشتر کالونی میں خون سفید ہوگیا، بیٹے نے ماں اور سوتیلے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔واپڈا ٹاؤن میں غریب خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی

تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی میں اکیس سالہ صمد نے اپنی ماں مسرت اور سوتیلے باپ خالد کو فائرنگ کر کے ابدی نیند سلا دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیں۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ چین نے شہباز شریف کو بڑی دعوت دیدی

پولیس کا کہنا ہے کہ مسرت بی بی نے اٹھارہ سال قبل خالد سے دوسری شادی کی تھی، صمد اپنے والد کیساتھ کراچی میں رہائش پذیر تھا جو لاہور اجتماع میں شرکت کیلئے آیا تھا اور اپنی والدہ کے پاس ٹھہرا تھا۔ والدہ سے رنجش کی وجہ سے ناحلف بیٹے نے فائرنگ کر دی اور اپنی والدہ اور سوتیلے والد کو قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولیے۔۔۔ملتان روڈ پر قاتل ڈور نے ایک اور ننھی جان نگل لی