(عامر رضا) آج کل لاہوریئے کرکٹ فیور میں مبتلا ہیں، پاکستان سپر لیگ کے دو پلے آف میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جن کے انعقاد کیلئے تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، سٹی ٹریفک پولیس نےپی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے جامع پلان بھی تیار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دو پلے آف میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جن کے لیے تیاریوں کوحتمی شکل دی جارہی ہے، اس میچ کو سٹیڈیم میں دیکھنے کے خواہش مند اب اسے صرف ٹی وی پر ہی دیکھ سکیں گے کیونکہ دونوں میچز کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔پی ایس ایل کھلاڑیوں کی نیلامی، ایف بی آر نے تفصیلات طلب کرلیں
کوریئر کمپنی ٹی سی ایس نے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے کہ تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں، ویب سائٹ پر ٹکٹس ایک ہفتہ قبل ہی ختم ہوگئے تھے، قذافی سٹیڈیم میں 23 ہزار 700 تماشائیوں کی گنجائش ہے۔
یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔سکولوں میں خطرناک وبا پھیلنے کا خدشہ، طلبا کو وارننگ جاری
ذرائع کے مطابق عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کے ٹکٹس کی مالیت چھ ہزار فی کس ہے، سب سے کم ریٹ والے جنرل انکلوژرز کی ٹکٹ کی مالیت ایک ہزار تھی، جو پہلے ہی دو دنوں میں فروخت ہوگئیں۔
یہ خبر پڑھنا مت بھولیے۔۔۔۔ملتان روڈ پر قاتل ڈور نے ایک اور ننھی جان نگل لی
واضح رہے کہ گزشتہ برس 5 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل ٹو کا فائنل کھیلا گیا تھا جس میں جیت کا تاج پشاور ٹیم کے سر پر سجا تھا۔ اب دیکھنا ہے کہ پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کونسی ٹیم لے کر جاتی ہے۔