ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرم دستگیر نے حکومت کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

خرم دستگیر نے حکومت کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
کیپشن: City42 - Khurram Dastgir
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) وزیر دفاع خرم دستگیر نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں پینٹ فیکٹری کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر میر شعیب اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔واپڈا ٹاؤن میں غریب خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے افتتاح کے موقع پر پینٹ فیکٹری کے مختلف یونٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ انڈسٹری دیکھ کر دلی مسرت ہو رہی ہے۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔ملتان روڈ پر قاتل ڈور نے ایک اور ننھی جان نگل لی

خرم دستگیر نے کہا کہ ملک میں نئی صنعتوں کا قیام اور سرمایہ کاری خوش آئند ہے جو برآمدی حجم میں اضافے اور بے روزگاری کے خاتمے کا سبب ہوگا۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولیے۔۔۔سکولوں میں خطرناک وبا پھیلنے کا خدشہ، طلبا کو وارننگ جاری

انہوں نے کہا کہ صنعتی ویلیو ایڈیشن سے مصنوعات کا میعار بلند ہوگا اور عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ بھی بڑھے گی۔ حکومت صنعتی ترقی کیلئے مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔

خبر پڑھیے۔۔کرپشن کیس میں گرفتار احد چیمہ کو بڑا دھچکا، مشکلات مزید بڑھ گئیں

وزیر دفاع نے کہا کہ نواز شریف نے ملک  میں بے پناہ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا،موجودہ حکومت نے پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا۔