ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں خطرناک وبا پھیلنے کا خدشہ، طلبا کو وارننگ جاری

سکولوں میں خطرناک وبا پھیلنے کا خدشہ، طلبا کو وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) طلبا کیلئے بری خبر، سکولوں میں خطرناک وبا پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، محکمہ تعلیم نے طلبا اور سکول سربراہان کو اہم ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق موسم بدلتے ہی لاہور پر ڈینگی کا خطرہ پھر منڈلانے لگا، محکمہ تعلیم نے بچوں کو فل بازو یونیفارم پہننے کی ہدایت جاری کردیں، اس حوالے سے سکول سربراہان کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں آگاہی کیلئے معلوماتی بینرز آویزاں کیے جائیں۔ پلے گرائونڈز میں گھاس کی باقاعدہ کٹائی اور پانی کا جوہڑ نہ بننے دیا جائے۔ سکولوں کے برآمدوں اور ہال میں پانی کھڑا نہ رہنے دیں، بچوں کیلئے کونسلنگ کلاسسز کا انعقاد بھی کیا جائے۔

 

محکمہ تعلیم نے سکول سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ انسداد ڈینگی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی تصاویر محکمہ کو بھجوائی جائیں۔