نویں جماعت کے امتحانات آج سے شروع، دفعہ 144 نافذ

17 Mar, 2018 | 01:48 PM

Read more!

(جنید ریاض) لاہور بورڈ کے تحت نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا، سیکیورٹی خدشات کے باعث تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔ظالم ڈور نے ایک اور ماں کی گود اُجاڑ دی

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ۔ پہلے روز مطالعہ پاکستان کا پرچہ لیا گیا۔ 

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔واپڈا ٹاؤن میں غریب خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی

لاہور بورڈ ترجمان کے مطابق رواں سال نہم جماعت کے امتحان میں 2 لاکھ 68 ہزار طلبا حصہ لیں گے، امتحان کیلئے 812 امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے۔ کسی بھی طالبعلم کو بغیر شناخت سنٹر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔

ٰیہ خبر پڑھنا مت بھولیے۔۔۔۔رائیونڈ دھماکے کی ابتدائی فرانزک رپورٹ تیار، سنسنی خیز انکشافات

دوسری جانب آج کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل نے مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزیدخبریں