ملتان روڈ پر قاتل ڈور نے ایک اور ننھی جان نگل لی

17 Mar, 2018 | 01:13 PM

(سٹی42) حکومتی پابندی کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی جاری، قاتل ڈور پھرنے کے واقعات روز بہ روز بڑھ رہے ہیں لیکن پولیس روکنے میں بے بس نظر آتی ہے، باغوں کے شہر میں ایک ہفتے میں دو ننھی بچیاں ڈور پھرنے سے موت کے منہ چلی گئی ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔واپڈا ٹاؤن میں غریب خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی

شہر میں خونی کھیل نہ رک سکا۔  ظالم ڈور نے  ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی، وسیم نامی شخص کا خاندان موٹر سائیکل پر ملتان روڈ چھپڑا سٹاپ سے گزر رہا تھا کہ 3 سالہ بچی ماہ رخ کے گلے پر دھاتی ڈور پھر گئی، توازن بگڑنے سے موٹرسائیکل بھی گر گئی جس سے خاندان کے دیگر افراد بھی زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو سمن آباد ہسپتال پہنچایا،مگر ماہ رخ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئی۔

یہ خبرضرور پڑھیں۔۔رائیونڈ دھماکے کی ابتدائی فرانزک رپورٹ تیار، سنسنی خیز انکشافات

دوسری جانب ملت پارک، سمن آباد اور نواں کوٹ تھانوں کی پولیس آپس میں جگہ کے تعین پر جھگڑتی رہی۔ ڈی ایس پی سمن آباد نے جاں بحق بچی کی لاش کو زبردستی لواحقین کو  گھر بھجوا دیا۔

مزیدخبریں