واپڈا ٹاؤن میں غریب خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی

17 Mar, 2018 | 12:38 PM

Read more!

(عابد چودھری)  لاہور میں آتشزدگی نے آج ایک اور خاندان اجاڑ دیا، ستوکتلہ کے علاقہ واپڈا ٹاؤن میں سرونٹ کوارٹر کے اندر پراسرار طور پر لگنے والی آگ کے باعث کمرے میں سوئے ایک ہی خاندان کے چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لے لیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔کرپشن کیس میں گرفتار احد چیمہ کو بڑا دھچکا، مشکلات مزید بڑھ گئیں

تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقہ واپڈا ٹاﺅن کے جے بلاک کے 17 ٹو میں شاہد نوید خان نامی شہری کے گھر کی بالائی منزل میں سرونٹ کوارٹر کے اندر پراسرار طور پر آگ لگ گئی، جس نے چند ہی منٹوں میں پورے کوارٹر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، کمرے میں سوئے ہوئے گھریلو ملازم 30 سالہ سرفراز اور اس کی 26 سالہ بیوی صبا، 5 سالہ بیٹی آمنہ اور اڑھائی سالہ بیٹا شیر احمد آتشزدگی اور دھوئیں کے باعث دم گھٹنے کے باعث جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔رائیونڈ دھماکے کی ابتدائی فرانزک رپورٹ تیار، سنسنی خیز انکشافات

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے کرائم سین اور شواہد جمع کرنے کے بعد نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیں۔ 

یہ خبر پڑھنا مت بھولیے۔۔۔سانحہ رائیونڈ ایک اور غم دے گیا

پولیس کے مطابق سرونٹ کوارٹر میں مقیم گھریلو ملازم سرفراز اور اس کی بیوی گرین ٹاﺅن کے رہائشی تھے اور مذکورہ گھر میں صفائی سمیت کھانا پکانے اور گھریلو کام کاج کے باعث اسی گھر میں موجود سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھے۔

گھر مالکان شاہد کا کہنا ہے کہ وہ آتشزدگی کے وقت گھر میں موجود نہ تھا جبکہ اسکے بچوں نے آگ کی اطلاع ریسکیو کو دی اور علاقہ مکینوں کو اکٹھا کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا، انہوں نے اعلیٰ حکام کو متاثرہ خاندان سے ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

مزیدخبریں