(قیصر کھوکھر، علی ساہی)آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم کرپشن کیس میں گرفتار وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دست راست سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیوروکریسی پنجاب حکومت کو آنکھیں دکھانے لگی
حکومت پنجاب نے کرپشن الزامات پر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو 3 ماہ کیلئے معطل کر دیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، گورنمنٹ سرونٹ رولز کے مطابق جس سرکاری افسر پر کرپشن کے الزامات ہوں اور قانونی کارروائی کی جارہی ہو تو وہ اپنی سروس جاری نہیں رکھ سکتا۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیوروکریٹس پر خوف طاری، کئی فائلیں کھل گئیں
دوسری جانب محکمہ ایکسائز نے احد چیمہ اور ان کے اہل خانہ کے گاڑیوں اور جائیدادوں کی تفصیلات نیب کو بھجوا دیں۔ ڈی جی ایکسائز کی جانب سے پنجاب بھر سے احد چیمہ اور اسکی فیملی کی گاڑیوں کی تفصیلات بھجوانے کے احکامات جاری کیے تھے۔
خبر پڑھنا مت بھولیے۔۔۔نیب کا احد چیمہ کے گرد گھیرا مزید تنگ، ہاؤسنگ سوسائٹی پکڑی گئی
واضح رہے کہ احد چیمہ کو 21 فروری کو نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا تھا، نیب نے احد چیمہ کے تمام بینک اکائونٹس بھی منجمد کر دیئے ہیں، احد چیمہ اس وقت جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں۔
یہ خبر ضرور پرھیے۔۔۔سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف نیا کیس کھل گیا