(ویب ڈیسک )قازقستان کے صدرقاسم جومارت توکائیو نے وزیر اعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق عید کےپر مسرت موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر کو ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارکباد دی ، قاسم جومارت توکائیو نے شہبازشریف کے دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیا،قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیو نے وزیراعظم شہباز شریف کی جلد دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔
وزیراعظم شہبازشریف اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس دوران انہوں نے قازقستان کے صدر کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ بھی ہوا،دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کےعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے اپنے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
قازقستان کے صدر نے شہبازشریف کے دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیا،قاسم جومارت توکائیو نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی،ٹیلی فونک رابطے میں دونوں وزیراعظم شہباز شریف اور قازقستان کے صدر نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں وسعت دینے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا،اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک میں بہتر روابط اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے لیے اہم ہیں،وزیراعظم شہبازشریف نے قازقستان کے صدر کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی ، جس پر انہوں نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔