لاہور کینال میں آلائشیں پھینکنے اور اوجھڑیاں دھونے والوں کے خلاف  کریک ڈائون جاری 

17 Jun, 2024 | 08:35 PM

(ویب ڈیسک)عید الاضحی کا پہلا روز، صفائی آپریشن بلا تعطل جاری،عید قرباں کے پہلے روز 2902 گاڑیاں فیلڈ میں متحرک رہیں۔

اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق 7140 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی جا چکیں،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین  کے مطابق چاند رات سے اب تک 15 ہزار 551 ٹن جانوروں کی باقیات اور آلائشیں ٹھکانے لگائی جا چکی ہیں۔ 5 ہزار سے زائد شہریوں نے ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کیا،2945 شکایات ک فوری ازالہ کر دیا گیا۔  

  سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے بتایا کہ لاہور کینال پر ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔لاہور کینال میں آلائشیں پھینکنے اور اوجھڑیاں دھونے والوں کے خلاف  کریک ڈائون جاری ہے، خلاف ورزی پر110 افراد دھر لئے گئے، 11 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج، 99 کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

 دوسری جانب انفورسمنٹ ٹیموں نے غیر قانونی ڈمپنگ پر 20 رکشوں کا چالان کیا، 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور ورکرز فیلڈ میں متحرک ہیں۔    سی ای او ایل ڈبلیو ایم کے مطابق شہریوں سے گزارش ہے کہ شہر لاہور کو صاف رکھنے میں اپنا کردار نبھائیں۔ 

مزیدخبریں