ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا نے نیدرلینڈز کو  شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا نے نیدرلینڈز کو  شکست دے دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 118 رنز آؤٹ ہوگئی۔ سینٹ لوشیا کے ڈیرن سیمی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

 سری لنکا کی ٹیم نےمقررہ 20 اووز میں  6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز سکور کیے۔

 سری لنکن بیٹر چرتھ اسالانکا نے 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 21 گیندوں پر 46 رنز اسکور کیے جبکہ کوشال مینڈز 46، دھنانجے ڈی سلوا 34 اور کامینڈو مینڈز 17 رنز اسکور کر کے پویلین لوٹے۔

نیدرلینڈز کے بولرز کے سامنے پتھم نسانکا اور دسون شانکا کوئی رنز اسکور نہ سکے جبکہ اینجلو میتھیوز 30 اور وانیندو ہسارانگا 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کے خلاف لوگانگ ویب بیک 2، وی ویان کنگما، آریان دت، پاؤل وین میکرین اور ٹم پرنگل 1-1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

سری لنکا کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کے اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا  لیکن 45 رنز کے بعد ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی گئیں اور پوری ٹیم 118رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔