(حافظ شہباز علی)عید الاضحٰی پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ دن بھر جاری و ساری رہا، صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہراکرم عرف کالا پہلوان نے بھی بکروں اور گائے کی قربانی کی۔
صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہراکرم عرف کالا پہلوان نے بھی باغبانپورہ میں اپ گاہ پر سنت ابراہیمی ادا کی۔ انہوں نے پہلے روز چار بکرے اور ایک گائے قربان کی۔
کالا پہلوان کا کہنا تھا کہ عید قربان ہمیں صبر اور ایثار کا درس دیتی ہے،عید پر غریبوں کا خیال رکھیں۔
اس موقع پر مہر وقاص پہلوان، مہر شہزاد پہلوان، مہر ندیم ،مہر نعیم کالا پہلوان، مہر صغیر، مہر ظہیر ، پپو پہلوان، خالد پہلوان ، جہاں خان ،فیصل پہلوان، مالو خان ،اعظم ، مٹھو خلیفہ، سونا چاندی، محمد آصف بھی کالا پہلوان کے ساتھ موجود تھے۔
عید قربان پر غریب،نادار طبقے کا خاص خیال رکھیں:صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن
17 Jun, 2024 | 04:59 PM