صرف ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے:لیسکو

17 Jun, 2024 | 03:41 PM

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو کے چیف انجینئر آپریشنز عباس علی نے عید کے روز پاور کنٹرول سینٹر کا دورہ کر کے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
چیف انجینئر آپریشنز عباس علی نے پاور کنٹرول سینٹر کے سٹاف کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی سہولت کے لئے بلا تعطل بجلی دی جا رہی ہے، صرف ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ا  چیف انجینئر آپرینز عباس علی نے کہا کہ فنی خرابیوں کو دور کرنے کے لئے سٹاف کو الرٹ رکھا گیا ہے، عید کے تینوں روز ایمرجنسی سٹاف فرائض انجام دے گا۔

مزیدخبریں