ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ پر ہمیں پاکستان کی خاطر جھوٹی انا اور ذاتی مفادات کی قربانی دینے کا عہد کرنا ہے: محسن نقوی

عیدالاضحیٰ پر ہمیں پاکستان کی خاطر جھوٹی انا اور ذاتی مفادات کی قربانی دینے کا عہد کرنا ہے: محسن نقوی
سورس: google

سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہمیں عملی زندگی میں قربانی اور ایثار کا درس دیتی ہے۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امت مسلمہ سمیت پاکستانی قوم کوعیدالاضحیٰ کی تہہ دل سے مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر ہمیں پاکستان کی خاطر جھوٹی انا اور ذاتی مفادات کی قربانی دینے کا عہد کرنا ہے، زبانی جمع خرچ کو چھوڑ کر حقیقت میں جھوٹ اور منافقت کی قربانی دینا ہو گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آج وطن کی مٹی ہمیشہ کیلئے سیاسی، گروہی اور لسانی اختلافات کی قربانی مانگ رہی ہے، وطن عزیز کا قرض سب پر واجب الادا ہے، یہ قرض پاکستان کے لئے قربانی دے کر ہی اتارا جا سکتا ہے، ہر جماعت ، ادارے، محکمے ، طبقے سمیت ہر فرد کو ذمہ دارانہ اور مثبت کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یتیم اور غریبوں کی مدد کریں، اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور اللہ تعالٰی کو راضی کریں، عید کے موقع پر فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن، بھائیوں کو یاد رکھیں۔