لاہور میں زائد کرائے وصول کرنے والی تین بسیں ضبط، ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے

17 Jun, 2024 | 12:59 AM

سٹی42:  لاہور  کی ضلعی انتظامیہ نے عید  سے پہلے پردیسیوں کی گھروں کو روانگی کے موقع پر  مسافروں سے  زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں پر بھاری جرمانے عائد کئے ہیں جبکہ کئی بسوں کو ضبط کر لیا۔ 

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر انتظامی افسران نے فیلڈ  کارروائیاں کر کے 02 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے اور   03 گاڑیاں ضبط کروائیں ۔رافعہ حیدر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عید قربان کے موقع پر اپنے گھروں میں جانے والے پردیسیوں کو تمام تر سہولیات سے فراہم کرنا اولین ترجیح ہے.

 اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے  جناح ٹرمینل اور ڈائیوو ایکسپریس جنرل بس اسٹینڈ کی چیکنگ کی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے 03 گاڑیوں کو کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے پر ضبط کروایا۔   اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے ٹک شاپ کو 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ۔  افسران نے جنرل بس اسٹینڈز پر بیٹھنے کے انتظامات اور پینے کے پانی کا جائزہ لیا۔ افسران نے مسافروں سے کرایہ نامہ کے متعلق دریافت کیا

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے بادامی باغ جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا۔ بس ٹرمینل، رہبر ٹریولز، عبداللہ ٹرمینل کا اچانک دورہ بھی کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ٹک شاپس کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے پر 70 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔

  اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے ڈائیوو بس اسٹینڈ کلمہ چوک پر چیکنگ  کی۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے ٹک شاپ کو 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر ک نے  بس ٹرمینل کی چیکنگ  کی۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے ٹک شاپ انتظامیہ کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔

 انتظامی افسران نے جنرل بس اسٹینڈز مالکان کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کا کہا

مزیدخبریں