ورلڈ کپ میں پاکستان کا کھیل ختم ہو گیا، کہانیاں ختم نہیں ہوئیں

17 Jun, 2024 | 12:43 AM

سٹی42: امریکہ میں آئی سی سی کا ٹی توینٹی ورلڈ کپ بھی جاری ہے اور اس ایونٹ سے متعلق کہانیا ں بھی بن رہی ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کا  آئی سی سی کےورلڈ کپ میں کھیل تو ختم ہو گیا لیکن کہانیاں بدستور بن رہی ہیں۔  تازہ کنٹروورسی یہ ہے کہ کپتان بابر اعظم فلوریڈا میں آخری گروپ میچ سے پہلے رات  11 بجے کہاں تھے۔ 

فلوریڈا میں میچ سے ایک رات پہلے رات   شب گیارہ بجے بابر اعظم اور دوسرے پلئیرز کو اپنے ہوٹل میں کمروں میں موجود ہونا چاہئے تھا لیکن سوشل پلیٹ فارمز پر نمودار ہونے والی ایک فوٹو سے یہ سوال کھڑا ہو گیا ہے کہ بابر اعظم اس وقت اپنے کمرے میں تھے یا میامی شہر میں ہوٹل سے باہر موجود تھے۔ 

 بابر اعظم کی میامی میں موجودگی پر ٹیم منیجمنٹ نے جو وضاحت جاری کی اس سے مزید سوالات جنم لے رہے ہیں۔

فین کی بابر اعظم کے ساتھ سیلفی کب کس وقت بنی؟

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف میچ سے ایک رات قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ایک پرستار نے سیلفی تصویر بنائی۔ اس فین نے اپنی تصویر ایک سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کر دی اور اس کے کیپشن میں اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ صبح کو  میچ ہے اور کپتان رات 11 بجے میامی میں ہیں۔ 

اس بارے میں ٹیم کے میڈیا منیجر رضا راشد کہتے ہیں کہ وہ رات 8 بجے سے 10 بجے تک کپتان کے ساتھ تھے جبکہ ٹیم کے سینیئر منیجر  وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ  انہوں نے ہوٹل میں بابر اعظم کے ساتھ کھانا کھایا۔  

سیلفی بنانے والے لڑکے کے والد کا بیان

بابر اعظم کے ساتھ جس لڑکے نے میچ سے قبل میامی میں رات گئے تصویر بنوائی  اس کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے 15 جون کی رات میامی میں بابر اعظم کے ساتھ یہ تصویر بنوائی ہے اور یہ کہ  انہیں جھوٹ بولنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ 

 ٹیم کے سینیئر منیجر وہاب ریاض نے اس کے برعکس یہ کہا۔ "درست ہے کہ ہمارے کھلاڑی رات کھانا کھانے ہوٹل سے باہر جاتے ہیں، لیکن میچ سے ایک رات پہلے کھلاڑی عموماً ہوٹل میں کھانا کھاتے ہیں۔ "

جب وہاب ریاض سے یہ سوال کیا گیا کہ نیویارک میں رات 12 بجے تک کھلاڑی ہوٹل سے باہر نظر آئے تو انہوں نے کہا کہ ایسا ہو سکتا ہے لیکن میچ سے ایک رات پہلے کرفیو ٹائم پر سب نے عملدرآمد کیا ہے۔

مزیدخبریں